اسٹالن کے بعد جے ڈی (ایس) چیف دیوی گوڑا نے وزیراعظم امیدوار کے طور پر راہول گاندھی کو کیاتسلیم

,

   

دیوی گوڑا نے کہاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ان کی پارٹی کانگریس صدر راہول گاندھی کی حمایت کرے گی

بنگلورو۔ جنتا دل (سکیولر) صدر اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوی گوڑا نے ہفتہ کے روز کہاکہ مخالف بی جے پی فرنٹ کی حیثیت سے ان کی پارٹی بطور وزیراعظم امیدوار کانگریس صدر راہول گاندھی کی حمایت کرے گی۔

گوڑا نے کہاکہ ”ہم کانگریس صدر کے ساتھ ہیں۔ اس کے متعلق کوئی شبہ نہیں ہے۔ واضح تصویر مئی 23کے بعد منظرعام پر ائے گی“۔

تروملا میں لارڈ وینکٹشیوار کی 87ویں سالگرہ کے ومقع پر مندر میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار کیا۔گوڑا کے بیٹے ایچ ڈی کمار اسوامی چیف منسٹر نے بھی زوردیا کہ پارٹی کی ترجیحات وزیراعظم کے طور پر کانگریس صدر ہیں۔

انہوں نے زوردیا کہ ”ہم نے پہلے ہی کانگریس کو پہلے ہی زبان دیدی ہے اور ہمارے موقف میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں ائے گی“۔

اس ہفتہ کی ابتداء میں ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے بھی راہول گاندھی کو وزیراعظم امیدوار کے طور پر پراجکٹ کیاہے۔

انہوں نے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی صدر او رچیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو بھی 13مئی کو تجویز دی کہ کانگریس کی زیرقیادت اتحاد میں شامل ہوجائیں۔

تاہم کانگریس کے صدرراہول گاندھی نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ مئی 23کے بعد عظیم اتحاد کرے گا۔

کمارا سوامی نے ریاست میں لوک سبھا الیکشن میں جے ڈی (ایس) کانگریس کی زیادہ سیٹیں جیتنے کی توقع ظاہر کی۔

انہوں نے کہاکہ ”انہوں نے کہاکہ ہمیں پوری امید ہے کہ 18-19سیٹیوں پر جیت حاصل کریں گے“۔ کرناٹک میں 28لوک سبھا سیٹیں ہیں۔