اسٹوڈنٹس کی تحریک سے کیوں ڈرتی ہے حکومت۔ ویڈیو

,

   

آکاش بنرجی کے دی دیش بھگت کے تازہ ویڈیو میں جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں جاری طلبہ کے احتجاج سے حکومت اس قدر خائف کیوں ہے اس کا خلاصہ کیاگیاہے۔

اس ویڈیومیں آکاش بنرجی نے کہہ رہے ہیں کہ ”چند دن قبل جب وکلاء‘ دہلی پولیس کی جگہ جگہ دھلائی (مارپیٹ) کررہے تھے تو اس وقت ان کے پاس منھ چھپانے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں تھا اور اب جب جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ ہاسٹل فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں تو پولیس انہیں بے دردی کے ساتھ پیٹ رہی ہے“۔

اس ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ماضی میں گجرات میں طلبہ کے احتجاج کی وجہہ سے کانگریس کی حکومت کس طرح گری تھی۔

مذکورہ احتجاج میں نریندر مودی نے بہ نفسہ نفیس حصہ لیاتھا او روہیں ان کی ملاقات جی پی سے ہوئی تھی۔ویڈیو ضروردیکھیں جس میں حکومت طلبہ کو دبوچنے کے بہانے کس طرح اپنی ناکامیوں کو چھپارہی ہے اس کی تفصیلات پیش کی ہے۔

 

YouTube video