اسٹوین اسمتھ نے ”انتہائی ہنر مند“ پاکستانی تیز گیند باز کا نام لیا جس کا انہوں نے سامنا کیاہے

,

انسٹاگرام پر اپنے حالیہ راست نشریات کے دوران‘ مذکورہ سابق آسڑیلیائی کپتان اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا انہیں کون سے تیز گیند باز کو کھیلنے میں مشکل پیش آئی تو اسمتھ نے پاکستان کے ماہر دائیں ہاتھ کے گیند باز محمد عامر کانام لیا ہے۔

حیدرآباد۔اسڑیلیائی کے سوپر اسٹار اسٹوین اسمتھ موجودہ جنریشن کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔دنیا میں ایسا کوئی گیند بازوں کاحملہ نہیں ہے جس سے اسمتھ خائف ہوسکے۔

اگر ایسے میں وہ کسی گیند باز پر مہربانی کرتے ہیں تو یہ سونچنے والی بات ہوگی۔

انسٹاگرام پر اپنے حالیہ راست نشریات کے دوران‘ مذکورہ سابق آسڑیلیائی کپتان اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا انہیں کون سے تیز گیند باز کو کھیلنے میں مشکل پیش آئی تو اسمتھ نے پاکستان کے ماہر دائیں ہاتھ کے گیند باز محمد عامر کانام لیا ہے۔

اسمتھ نے کہاکہ ”محمد عامر میں سمجھتاہوں بہت زیادہ ہنر مند جس کا میں نے سامنا کیاہے“۔

پاکستان کرکٹ میں کہرام مچانے والے 2010کے اسپاٹ فکسنگ معاملے میں محمد عامر پر پانچ سال کے لئے بین ملکی کرکٹ پر امتناع عائد کردیاگیا ہے۔

پابندی عائد کرنے کے بعد انہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد انہو ں نے کچھ شاندار مظاہرہ بھی کئے تھے۔

ائی سی سی چیمئن ٹرافی 2017میں عامر کی گیند بازی نے عوام کی پسندیدہ ہندوستان کو شکست دینہ میں مدد ملی تھی۔

مذکورہ دائیں ہاتھ کے گیند باز نے 36ٹسٹ میاچ‘ 61ایک روز میاچ اوربین الاقوامی48ٹی 20 پاکستان کے لئے کھیلے ہیں

۔ ساوتھ افریقہ کے خلاف گیند سے چھڑ چھاڑ کے ایک معاملے میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کے امتناع کے بعد اسمتھ نے اپنی شاندار واپسی کی ہے