سابق پاکستانی تیز گیند باز ارچر کے ردعمل پر خوش نہیں ہے کیونکہ انہوں نے مذکورہ واقعہ پر غصہ میں ٹوئٹ کیاہے
نئی دہلی۔جوفرا ارچر کے باؤنسر پر آسڑیلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ زمین پر گرا دیا۔ انہیں میدان سے باہرطبی جانچ کے لئے لے جایاگیا۔
مگر وہ پھر دوبارہ بلے بازے کے لئے میدان میں ائے مگر ایک دھچکے نے انہیں دوسرے ٹسٹ سے باہر کردیا اور مارنویس لابسوچینگی ٹسٹ کی تاریخ میں پہلے ہنگامی متبادل بنے۔
سابق پاکستانی تیز گیند باز ارچر کے ردعمل پر خوش نہیں ہے کیونکہ انہوں نے مذکورہ واقعہ پر غصہ میں ٹوئٹ کیاہے۔
جب کبھی کوئی بولر کسی بلے باز کو گیند بازی سے زخمی کرتا ہے تو چاہئے وہ اس بلے باز کوجاکر دیکھے۔
لہذا ارچر نے کوئی ہمدردی نہیں دیکھائی تو اس سے شعیب ناخوش ہوگئے کیونکہ انہوں نے کہاکہ ’و ہ ہمیشہ بلے باز کی طرف پہلے دوڑتے“ تھے۔
Bouncers are a part & parcel of the game but whenever a bowler hits a batsman on the head and he falls, courtesy requires that the bowler must go & check on him. It was not nice of Archer to just walk away while Smith was in pain. I was always the first one to run to the batsman.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 18, 2019
تاہم جاریہ اشیس سیریز کے دور باؤنسر کے واقعہ پر اختر کے ردعمل پر اس وقت حیرت ہوگئی جب ہندوستان کے سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے پیر کے روز جوابی ٹوئٹ کیا۔
یوراج نے جواب میں کہاکہ
Yes you did ! But your actual words were hope your alright mate cause there are a few more coming 🤣🤣🤣🤣🤪
— Yuvraj Singh (@YUVSTRONG12) August 19, 2019
اختر اوریوراج کے درمیان میں سابق میں بھی ٹوئٹر پر نرالا تبادلہ ہوا ہے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز بین الاقوامی کرکٹ زمرے سے 10جون کے روز ریٹائرڈ ہوگئے اور اس کے اگلے روز ہی انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ اس بات کا انکشاف کیاکہ وہ جب کبھی پاکستانی تیز گیند باز شعیب اختر بولنگ کے لئے آتے تو ”گھبرا“جاتے تھے۔
یوراج کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوری بعد دائیں ہاتھ کے بلے باز کے لئے اڈیو پر مشتمل ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔
اختر نے اس ویڈیو میں کہاکہ ”یوراج ایک راک اسٹار ہے‘میاچ جیتانے والا اور ایک بہترین دوست ہے۔
جب میں نے 2003کے ورلڈ کپ میں ایک میاچ کے دوران سینچرین میں اس کودیکھا‘ انہوں نے ایک بہترین اننگ کھیلی اور ہمیشہ ایک بہترین بلے باز کی طرح بلے بازی کا مظاہرہ کیاہے۔ وہ پنجابی اور اپنی زبان میں بات کرتا ہے“۔
شعیب کا اس ویڈیوپیغام کا یوراج نے بھی پنجابی زبان میں جواب دیاتھا۔چندی گڑ نژاد کرکٹر نے اپنے آخری دو ورلڈ کپ میں بہترین مظاہرہ کیا۔
انہوں نے 304ایک روز اور58ٹی 20اور40ٹسٹ میاچ کھیلے ہیں۔
اپنی مایہ ناز بلے بازی سے انہوں نے ٹیم میں اپنی جگہ بنائے رکھا تھا۔
ائی سی سی ورلڈ کپ2007میں انہیں اسٹیورڈ براڈ کی گیند بازی پر اوور میں چھ چھکے مارنے کا اعزاز حاصل ہے او رانہیں ورلڈ کپ 2011کے پچاس اوور کے کھیلے میں ہندوستان کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے بھی نوازا گیاہے