اسٹیٹ الیکشن کمیشن کا خصوصی شکایتی سیل متحرک

   

پولنگ بوتھس اور فہرست رائے دہندگان سے متعلق سوالات
حیدرآباد : اسٹیٹ الیکش کمیشن نے رائے دہی کے مراکز اور فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی موجودگی یا عدم موجودگی جیسے مسائل کے حل کیلئے خصوصی شکایتی سیل قائم کیا ہے ۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو پولنگ بوتھس کے مقام اور فہرست رائے دہندگان میں ناموںکی موجودگی یا عدم موجودگی کا پتہ چلانے کیلئے روزانہ کئی ٹیلیفون کالس موصول ہورہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 300 سے زائد افراد نے ٹیلی فون کال کرتے ہوئے ان کے پولنگ بوتھ کا پتہ دریافت کرنے کی کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کووڈ قواعد پر موثر عمل آوری کیلئے پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹرس کی تعداد کو کم کرتے ہوئے اضافی پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی رائے دہندوں کو اپنے نئے پولنگ اسٹیشن کے مقام کا پتہ کرنا پڑے گا۔