اسپتال سے شبانہ اعظمی ہوئیں ڈسچارج

,

   

نئی دہلی۔ پچھلے بارہ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج اداکارہ شبانہ اعظمی کو ہفتہ کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے۔بہتر صحت اور جذبے کے ساتھ گھر پہنچنے کے ساتھ ہی اعظمی نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے لئے یہ جانکاری شیئر کی ہے۔

اعظمی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”جن لوگوں نے میری عاجلانہ صحت یافی کے لئے دعائیں کی ان تمام کا شکریہ۔ میں اب گھر واپس آگئی ہوں‘ شکریہ ٹینا امبانی اور کوکیلا بین امبانی اسپتال کا جنھوں نے ڈاکٹرس کی ٹیم اور نرسنگ اسٹاف کے ذریعہ میری نگرانی کی۔

میں نہایت شکر گذارہوں سب کی“

اپنے سدا بہار مسکراہٹ کے ساتھ مذکورہ 69سالہ اداکارہ نے خود کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ 18جنوری کے روز ممبئی پونا ایکسپریس وے پر کولہا ٹول پلازہ کے قریب میں ان کی یو وی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی تھی۔

حادثے کے فوری بعد نوی ممبئی کے کاموٹی کے مہاتماگاندھی مشن میڈیکل کالج اور اسپتال اداکارہ کو علاج کے لئے لے جایاگیاتھااور اسی رات کو اندھیری کے کوکیلا بین امبانی اسپتال کو انہیں منتقل کیاگیا۔

ان کے شوہر اور ممتاز گیت کار‘ شاعر جاوید اختر بھی گاڑی میں تھے جنھیں معمولی چوٹیں ائیں تھیں۔شبانہ کی صحت یابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ رچا چڈہ نے بھی ٹوئٹ کیا

https://twitter.com/RichaChadha/status/1223536473342795776?s=20

شبانہ اعظمی کی آنے والی فلم فراز عارف کی ”شیر خورمہ“ہے جس میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں‘ جس میں ان کے ساتھ اداکارہ دیودتا اور سوارا بھاسکر نے بھی کام کیاہے