اسپتال میں قلت کی وجہہ سے وڈوڈرا کی مسجد کویڈ 19مرکز میں تبدیل۔ ویڈیو

,

   

پچھلے24گھنٹوں میں 11403کویڈ19کے نئے معاملات اور117اموات گجرات میں درج کئے گئے ہیں
وڈوڈرا۔چونکہ کویڈ19کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ اور اسپتالوں میں مریضوں کے لئے بیڈس کی بڑھتی قلت کے بعد وڈوڈرا میں ایک مسجد کو 50بیڈس پر مشتمل سنٹر میں تبدیل کردیاگیاہے۔

عرفان شیخ ٹرسٹی جہانگیر پور مسجد کے بموجب ماہ رمضان کے دوران یہ ہوا ہے‘جس کو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی پہلی وحی کے مہینے کے طور پر یا د کیاجاتا ہے۔

شیخ نے اے این ائی کو بتایاکہ”پچھلے کچھ دنوں سے کرونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے‘ جس کی وجہہ سے بیڈس او رآکسیجن کی قلت پیش آرہی ہے۔ اس قلت کی وجہہ سے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ اس کو 50بیڈس پر مشتمل کویڈ19سنٹر میں منتقل کیاجائے“

YouTube video

انہوں نے مزیدکہاکہ”ماہ رمضان میں اس سے بہتر کیاکیاجاسکتا ہے“۔ کویڈ معاملات میں اضافہ کے پیش نظر اسپتالوں کے باہر طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

ڈاکٹرس اور عملہ کویڈ19مریضوں کے علاج کے لئے پریشان ہیں اور مریضوں کی بڑی تعداد میں آمد کی وجہہ سے اسپتال بھرے ہوئے ہیں‘ اور اسپتال انتظامیہ ان مطالبات کی یکسوئی میں پوری طرح ناکام دیکھائی دے رہا ہے۔

پچھلے24گھنٹوں میں 11403کویڈ19کے نئے معاملات اور117اموات گجرات میں درج کئے گئے ہیں۔ریاست میں فی الحال 98,754سرگرم معاملات درج ہیں