ممبئی۔ این سی پی کی جانب سے اسپیکر مہارشٹرا کے لئے کانگریس کا نام پیش کرنے کے بعد سابق چیف منسٹرپرتھوی راج چوہان مذکورہ عہدہ کی دوڑ میں سب سے آگے چل رہے ہیں کیونکہ پارٹی کی بھی وہ اولین ترجیح ہیں‘ ایسا ذرائع نے کہا ہے۔
طویل مدت سے پارٹی منتظم کے طور پر کام کرنے اور یوپی اے حکومت میں وزیراعظم کے دفتر میں مملکتی وزیر کے خدمات انجام دینے والے چوہان کا شمار احمد پٹیل اور سونیاگاندھی کے قریبی رفقاء میں ہوتا ہے
۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر پرافل پٹیل نے بتایا ہے کہ مذکورہ مہاوکاس اگھاڑی نے رات دیر گئے چہارشنبہ کے روز اس بات کا فیصلہ کیاہے کہ اسپیکر کی ذمہ داری کانگریس کو تفویض کی جائے گی اور ڈپٹی چیف منسٹر این سی پی اپنے پاس رکھے گی۔
جیسا انہوں نے کہاکہ اس کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا پوسٹ بھی این سی پی کے حوالے کیاجائے گا۔موجودہ جانکاری کے مطابق نئی حکومت میں ایک ہی ڈپٹی چیف منسٹر رہے گا۔
پرافل پٹیل نے کہاکہ جمعرات کی شام کو ہونے والے حلف برداری تقریب میں اس کے علاوہ مجوزہ چیف منسٹر ادھوٹھاکرے کے ساتھ کانگریس اور این سی پی کے ایک یا دو اراکین اسمبلی بھی بطور منسٹر حلف لیں گے۔
تاہم سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے کہاکہ چہارشنبہ کی رات دیر گئے مختلف پارٹیوں کتنے منسٹر حلف لیں گے اس کا فیصلہ کیاجائے گا او رجمعرات کی صبح تصویر صاف ہوجائے گی۔
شیوسینا‘ این سی پی‘کانگریس کے ادھوٹھاکرے‘ شراد پوار اور احمد پٹیل کے علاوہ تینوں پارٹیوں کے دیگرسینئر پارٹی قائدین کی بالترتیب سیاسی پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کے قلمدانوں کی تقسیم اور ٹھاکرے کے ساتھ حلف برداری کے متعلق تین گھنٹوں تک چلی بات چیت کے بعد میڈیا سے وہ بات کررہے تھے