اسکول میں طالبات کی تصاویر اورویڈیوز لینے والی خاتون ٹیچرمعطل

   

حیدرآباد7 دسمبر(یواین آئی)فرائض میں کوتاہی پر ایک خاتون ٹیچرکومعطل کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں پیش آیا۔یہ خاتون ٹیچر،باباپور۔گگن پورمواضعات کے سرکاری اسکول میں برسرخدمت تھی۔اس کی معطلی کے احکام، منگل کی شب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسراشوک نے جاری کئے ۔ان احکام میں کہاگیا کہ اسکول اسسٹنٹ کو فرائض میں کوتاہی،اسکول میں نامناسب رویہ کے سبب معطل کردیاگیا ہے ۔اس خاتون ٹیچر پر طالبات کی تصاویر اورویڈیوز لے کرنامعلوم افراد کو بھیجنے کا الزام ہے ۔