اسکول کھلنے کے بعد مڈ ڈے میل دوبارہ شروع کیا جائے :سونیا

   

نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے حکومت سے اپیل کی کہ کورونا کی وجہ سے طویل عرصہ سے بند اسکولوں کے کھلنے کے بعد اب مڈڈے میل کا انتظام پھر سے شروع کیا جائے تاکہ بچوں کو گرم اورغذائیت سے پرپکا ہواکھانا مل سکے ۔چہارشنبہ کو سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ وبا شروع ہونے کے بعد اسکول جانے والے بچوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ اسکول سب سے پہلے بند ہوئے اور سب سے آخر میں کھلے ۔ اس دوران مڈ ڈے میل بند ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سوکھا راشن بچوں کے لئے غذائیت سے پر کھانے کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ ان بچوں کے کنبوں کو روزی روٹی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب بچوں کا اسکولوں میں جانا شروع ہوگیا ہے تو انہیں مزید بہتر غذا کی ضرورت ہے ۔سونیا گاندھی نے حکومت سے درخواست کی کہ بچوں کو اسکول میں گرم اور پکا ہوا کھانا دستیاب کرانا شروع کیا جائے ۔