ٹورنٹو۔ کینڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلمان لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان سنیں گے۔ کرونا وائرس کی وجہہ سے مسلمانوں مساجد میں نماز ادا کرنے سے قاصر ہیں‘ لہذا کچھ مساجد سے لاؤ ڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان دینے کی انہیں اجازت دی گئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=m0GInqjQONk&feature=emb_title
جامعہ مسجد ٹورنٹو کے بورڈ ممبر نے ارساد بالا نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مسلمانوں کے لئے یہ خیر مقدمی اقدام ہے‘ کوئی بھی مسلمان لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ ہمیشہ اذان سننا چاہے گا۔
مگر یہ اجازت ملک میں کرونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہہ سے دی گئی ہے‘ جس کی وجہہ سے لوگ مساجد میں نہیں آرہے ہیں‘ اب تک یہ اجازت صرف رمضان کیلئے ہے۔
مسلمان لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعہ اذان سنیں گے۔ جب مستقبل اجازت کے متعلق پوچھا گیا توٹورنٹو کی مدینہ مسجد کے امام شیراز محمد نے کہاکہ پہلا اس پر پڑوسیوں کا ردعمل دیکھا جائے گا
۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ اس کی مستقل اجازت پر غور کررہے ہیں تاکہ لاؤ ڈ اسپیکر کا استعمال کیاجائے مگر امید ہے کہ اس کے لئے کچھ شرائط بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ پہلے مذکورہ ماہ کے لئے عوا م کے ردعمل کو دیکھا جائے گا‘ اگر سب ٹھیک رہاتو وہ لاؤڈ اسپیکر میں مستقل اذان کے متعلق اجازت مانگیں۔ درایں اثناء متنازعہ صحافی ترک فتح نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
Toronto Councillor @PaulaFletcherTO facilitates #TablighiJamaat mosque to announce on loudspeaker the Islamic ‘call to prayer’ #Azaan. For the 1st time in Toronto the sound of “Allah-O-Akbar” echoes via loudspeakers in Toronto, thanks to Mayor @JohnTory. This is to mark territory https://t.co/jkMqxoWYnq pic.twitter.com/DZ1yJyINnT
— Tarek Fatah (@TarekFatah) April 26, 2020