اس سال جون تک 87ہزار ہندوستانیوں نے اپنی شہریت چھوڑی

,

   

بیرونی ممالک میں رہنے والی ہندوستانی کمیونٹی کوقوم کا ایک اثاثہ تسلیم کرتے ہوئے جئے شنکر نے کہاکہ حکومت ہند نے تارکین وطن کے ساتھ اپنے روابط میں ایک انقلابی تبدیلی لائی ہے۔


نئی دہلی۔خارجی امور کے وزیر ایس جئے شنکر نے جمعہ کے روز لوک سبھا میں بتایاکہ اس سال جو ن تک 87,025کے قریب ہندوستانیوں نے اپنی شہریت سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

ایک تحریری جواب میں منسٹر نے کہاکہ اسی کے ساتھ 2011سے اب تک 17.50لاکھ لوگوں نے اپنی ہندوستانی شہریت دیدی ہے۔

جئے شنکر نے کہاکہ سال2022میں 2,25,620ہندوستانیوں نے اپنی شہریت ترک کردی ہے جبکہ سال2021میں 1,63,370اور 2020میں 85,256کے علاوہ 2019میں 1,44,017‘سال2018میں 1,34,561‘سال2017میں 1,33,049‘ سال2016میں 1,41,603‘سال2015میں 1,31,489‘سال2014میں 1,29,327‘سال
2013میں 1,31,405‘سال2012میں 1,20,393‘سال2011میں 1,22,819نے اپنی شہریت چھوڑدی ہے۔

وزیر نے کہاکہ ”گذشتہ دو دہائیوں میں عالمی کام کی جگہ کی تلاش کرنے والے ہندوستانی شہریوں کی تعداد نمایاں رہی ہے۔ان میں بہت سے شہریو ں نے ذاتی سہولت کی وجہہ سے غیر ملکی شہریت لینے کا انتخاب کیاہے“۔

بیرونی ممالک میں رہنے والی ہندوستانی کمیونٹی کوقوم کا ایک اثاثہ تسلیم کرتے ہوئے جئے شنکر نے کہاکہ حکومت ہند نے تارکین وطن کے ساتھ اپنے روابط میں ایک انقلابی تبدیلی لائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ایک کامیاب‘ خوشحال اوربااثر تارکین وطن ہندوستان کے لئے ایک فائدہ ہے اورہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ تارکین وطن کے نٹ ورک کو استعمال کریں اور اس کی ساکھ کو قومی فائدہ کے لئے استعمال کریں“۔