اس سال عامر خان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی

   

عامر خان کی اس سال کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی حالانکہ اگلے سال کے لئے ’’مہابھارت‘‘ فارسٹ کیمپ کے انڈین ری میک یا کسی اور پراجکٹ کو لانے کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔ اس کا اشارہ خود عامر خان نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا میں اس وقت یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ اگلی فلم کونسی ہے پر اتنا ضرور کہوں گا کہ میری تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ ایک پراجکٹ کو فائنل کرنے کے کافی قریب ہوں۔ اس کا اعلان بہت جلد کروں گا۔ میں پچھلے کئی ماہ سے کام نہیں کررہا تھا جس کی وجہ سے کافی وزن بڑھا لیا تھا۔ اب میں 85 کیلو کا ہوگیا ہوں۔ اب وزن کم کرنا شروع کروں گا۔ اگلے 5 سے 6 ماہ میں 15 کیلو وزن کم کروں گا۔ اب دیکھا جائے تو مہابھارت اور فارسٹ کیمپ کے ری میک کے معاملے میں تو عامر نے خود حامی بھرلی ہے کہ وہ ان پراجکٹس پر کام کررہے ہیں۔

شاہ رخ نے راکیش شرما بائیوپک چھوڑ دی
شاہ رخ خان کی جانب سے راکیش شرما کی بائیوپک ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ کو چھوڑ دینے کے بعد سے انڈسٹری میں یہ خبریں آرہی تھیں کہ آخر اب شاہ رخ خان کی اگلی فلم کونسی ہوگی۔ اب یہ تقریباً صاف ہوتا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان کی فوری طور پر اگلی فلم ڈان 3 ہی ہے۔ ٹریڈ پنڈتوں کے مطابق اس کی شوٹنگ اس سال مئی سے شروع ہوگی تب تک فرحان ایک اسپورٹس فلم ’’طوفان‘‘ پوری کرلیں گے۔ اس فلم کے ساتھ ہی فرحان کی رائٹنگ ٹیم ڈان 3 کی فائنل اسکرپٹ بھی مکمل کرلے گی۔ ڈان فرنچیزی کی اس سیریز کا بیک گراؤنڈ دوبئی، ابوظہبی، راسل خیمہ میں رکھا جارہا ہے۔ ڈان 3 کی کہانی ہتھیاروں کے گلوبل اسمگلنگ کے ارد گرد گھومتی ہے۔