اس ہار کی ذمہ داری میں لیتا ہوں” کرناٹک انتخابات کے نتائج کے بعد وزیراعلی بومئی نے کہا

,

   

بنگلورو: کرناٹک کے وزیراعلی بسوراج بومئی نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کی اس ہار کی ذمہ داری لیتا ہوں، اس کی کئی وجوہات ہیں، ہم سبھی وجوہات کا پتہ لگائیں گے اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ایک مرتبہ پھر پارٹی کو مضبوط کریں گے ۔ کرناٹک کے عوام کا جو فیصلہ ہے، وہ ہم قبول کریں گے اور اس پر ہم غور و خوض کریں گے ۔ کانگریس نے ہم سے پہلے تیاری شروع کی تھی ۔ یہ سب سے بڑی وجہ ہے اور اس کی میں ذمہ داری لیتا ہوں ۔بسوراج بومئی نے کہا کہ سبھی کوششوں کے باوجود ہم ہدف حاصل نہں کرسکے ہیں۔ ہم تفصیلی تجزیہ کریں گے اور قومی پارٹی کے طور پر ہم مختلف سطحوں پر اپنی کمیوں کو دیکھیں گے، اس میں بہتری کریں گے اور اس کو پھر سے منظم کرکے لوک سبھا انتخابات میں واپسی کریں گے ۔