اشون تیز ترین 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے بولر

   

احمدآباد : ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون تیز ترین 400 وکٹیں مکمل کرنے والے بولروں کی فہرست میں دوسرے مقام پر پہنچ چکے ہیں جیسا کہ انہوں نے 77 مقابلوں میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔ ٹسٹ کرکٹ میں تیز ترین 400 وکٹیں حاصل کرنے والے بولروں کی فہرست میں پہلے مقام پر سری لنکائی سابق اسپنر متھیا مرلی دھرن موجود ہیں جنہوں نے 72 مقابلوں میں 400 وکٹیں مکمل کی ہیں جبکہ 77 مقابلوں کے ساتھ اشون مرلی کے بعد دوسرے مقام پر پہنچ چکے ہیں اور اس دوڑ میں انہوں نے انگلینڈ کے سابق آل راونڈر ایان بوتھم اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جیسا کہ یہ دونوں بولروں نے 80 مقابلوں میں 400 وکٹوں کا ہندسہ عبور کیا تھا ۔ سری لنکا کے ایک اور اسپنر رنگنا ہیراتھ نے 84 مقابلوں میں 400 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بابر ٹاپ اسکورر
کراچی۔ بابر اعظم پی ایس ایل کے ٹاپ اسکورر بن گئے جب کہ انھوں نے کامران اکمل کو دوسرے مقام پر دھکیل دیا۔کراچی کنگز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اننگز میں بابر اعظم نے 41رنز مکمل کرتے ہی کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا،اکمل کے نام 1579رنزہیں۔