اشوک چوان کورونا سے صحت یاب، ہاسپٹل سے ڈسچارج

   

ممبئی 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا و کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک چوان گزشتہ ماہ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے جنھیں آج صحتمند ہونے کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا۔ وزیر تعمیرات عامہ نے اشوک چوان کے مکان پہونچ کر اُن کی خیریت دریافت کی۔ کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے کے بعد اشوک چوان کو 25 مئی کو خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ اُس وقت وہ ناندیڑ میں تھے تاہم اُنھیں علاج کے لئے ممبئی منتقل کیا گیا تھا۔ ضلع ناندیڑ کے بھوکر اسمبلی حلقہ کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔ مہاراشٹرا کے وزیر امکنہ و این سی پی قائد جیتندر اوہاڑ کو بھی چند دن قبل کورونا پازیٹیو پائے جانے پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ مہاراشٹرا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جہاں مریضوں کی تعداد 74 ہزار 860 ہوگئی ہے جبکہ اِس وباء سے 2,587 اموات ہوچکی ہیں۔