اشیش مشرا کی جیل سے رہائی

,

   

میڈیاسے بچانے کے لئے جیل کے عقب کی گیٹ سے مشرا باہر لایاگیا
لکھیم پور کھیری۔ مرکزی وزیراجئے مشرا تینی کے بیٹے اور تکونیا قتل معاملے میں ایک ملزم اشیش مشرا کو سپریم کورٹ سے اٹھ ہفتوں کی عبوری ضمانت ملنے کے بعد جمعہ رات جیل رہاکیاگیاہے۔

میڈیاسے بچانے کے لئے جیل کے عقب کی گیٹ سے مشرا باہر لایاکر گھر لے جایاگیا۔گھر والوں نے یہ نہیں بتایاکہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ایک ہفتہ بعد وہ کہاں منتقل ہونے والے ہیں۔ سپریم کورٹ نے مشرا کو ہدایت دی ہے کہ جیل سے رہاہونے کے ایک ہفتہ بعد وہ اترپردیش کے باہر جاسکتے ہیں۔

عدالت نے حکم دیاہے کہ ”درخواست گذار اپناپاسپورٹ سنوائی کرنے والی عدالت میں جمع کرائے اور مقدمہ کی کاروائی کے لئے سنوائی کے علاوہ وہ اترپردیش میں داخل نہیں ہوں گے“۔

مذکورہ عدالت نے یہ بھی کہاکہ وہ جہاں کہیں پر بھی رہیں گے وہاں کے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں روزانہ اپنی حاضری دیں گے۔ عدالت نے مشرا اور اس کے گھر والوں کو گواہی پر اثرانداز ہونے اورخلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں متنبہ کیااو رکہاکہ اس کی وجہہ سے ضمانت منسوخ ہوسکتی ہے۔

عدالت کے احکامات میں لکھا ہے کہ ”اگر ایساپایاگیاکہ سنوائی میں تعطل کی مشرا کوشش کررہے ہیں تو اس کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے یہ معقول وجہہ بن جائے گی“۔اس معاملے پر مزیدہدایت کے لئے اب کیس کی دوبارہ سنوائی 14مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔