’’اصناف سخن گوئی‘‘ کے تحت قطعہ نگاری پرکامیاب محفل کا انعقاد

   

حیدرآباد۔7/جولائی(راست)۔ انجمن ریختہ گویاں حیدرآباد کے زیراہتمام منعقدہ اصناف سخن گوئی کی محفل میں قطعہ گوئی پر شرکاء نے نہ صرف اس صنف شاعری پر سیر حاصل اظہار خیال کیا بلکہ خوبصورت قطعات پیش کرکے داد و تحسین بھی حاصل کی۔ پروفیسر ایس اے شکور کی صدارت میں منعقد ہونے والی اس ادبی محفل میں جناب ہمایوں مرزا،صوفی سلطان شطاری، جناب ایم اے ماجد، جناب کے این واصف، جناب ابومسعود عبدالغنی، جناب سیف الدین، جناب محمد عبدالقادر، ڈاکٹر لیقہ پروین، جناب محمد ظہورالدین، جناب مسکین احمد، محترمہ مسرت شہید، محترمہ جسوین جے رتھ، ڈاکٹر روبینہ شبنم، جناب آتش حیدرآباد اور جناب سید ابراہیم کفیل نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر گل رعنا نے قطعہ کے معنی و مفہوم، اس کی قسمیں اور اس کی تاریخی حیثیت پر مدلل مقالہ پیش کیا۔ ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی نے نظامت کے دوران خوبصورت قطعات کے ذریعہ داد و تحسین حاصل کی۔ابتداء میں ڈاکٹر جاوید کمال صدرانجمن ریختہ گویان نے خیرمقدمی تقریر کی اور ’’اصناف سخن گوئی‘‘ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اراکین انجمن رفیعہ نوشین، صائمہ متین، جاوید محی الدین، واجد محی الدین اور لطیف الدین لطیف نے سنجیدہ و طنزومزاح سے بھرپورقطعات پیش کرکے محفل کو یادگاربنادیا۔