اضافی برقی بلز کے خلاف 6 جولائی کو احتجاج

,

   

اتم کمار ریڈی کا اعلان، بلز سے دستبرداری کا مطالبہ
حیدرآباد۔صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے اعلان کیا کہ تلنگانہ میں گھریلو برقی صارفین کو لاک ڈاؤن کی مدت کا اضافی برقی بل جاری کرنے کے خلاف 6 جولائی کو کانگریس کی جانب سے احتجاج منظم کیا جائے گا۔ دوپہر 12 بجے تمام شہروں اور منڈلوں میں برقی دفاتر کے روبرو کانگریس قائدین مظاہرہ کریں گے۔ کانگریس قائدین اور کارکن سیاہ بیاچس لگائیں گے اور سیاہ جھنڈیوں کے ساتھ اپنی ناراضگی درج کرائیں گے۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں عوام کو جاری کردہ اضافی بلز سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ معاشی طور پر پریشان حال عوام پر اضافی بوجھ عائد کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کی ریڈنگ کو اضافی چارجس کے ساتھ بلز تیار کئے گئے۔ انہوں نے گھریلو صارفین کے اضافی بلز سے دستبرداری اور چھوٹے تاجروں کو بلز سے مستثنی کرنے کا مطالبہ کیاجائے گا۔