اضلاع میں بارش ۔ آم اوردھان کی فصلوں کو نقصان

   

حیدرآباد 17مارچ (یو این آئی) بعض اضلاع میں زوردارآندھی کے ساتھ بارش سے آم اوردھان کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔کریم نگر، عادل آباد کے ساتھ نظام آباد میں بیشترمقامات پر بارش ہوئی جس کے سبب بجلی کے پولس اوردرخت گرپڑے ۔کاماریڈی میں بجلی گرنے سے مویشیوں کی موت بھی ہوگئی۔راجنا سرسلہ کے ون پلی، گجنا پلی میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوئی اوردھان کی فصلوں کو نقصان ہوا۔نظام آباد کے سری کونڈا، دھرپلی،اندول وائی، ڈچپلی و دیگر منڈلوں میں بارش ہوئی۔ جگتیال کورٹلہ میں کل شب بارش سے آم کی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ ضلع میں سینکڑوں ایکڑ پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔ کاماریڈی کے بھکنور، دوماکونڈ،ماچاریڈی،راجم پیٹ، لنگم پیٹ، گاندھاری،بی بی پیٹ و راماپیٹ منڈلوں میں تیز بارش ہوئی۔