اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں: امریکہ

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آوٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں۔ ان اقدامات سے آزادی اظہار رائے کو کمزور کیا جاتا ہے۔ اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔