اظہر الدین کی ممبئی پر نظر۔ 

,

   

تلنگانہ کانگریس ورکنگ پریسڈنٹ اور سابق انڈین کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین ممبئی سے 2019کا لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔

پچھلے کچھ دنوں سے تلنگانہ کی سیاست میں اظہر الدین کا نام کافی ہنگامہ مچارہا ہے۔

ایک انگریزی روزنامہ نے حال ہی میں خبر شائع کی تھی کہ اظہر الدین تلنگانہ کی برسراقتدار ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی تیاری کررہے ہیں مگر اس خبر کو افواہ قراردیتے ہوئے محمد اظہر الدین نے اپنے ٹوئٹر ہینڈال سے ا س طرح کی تمام افواہوں کو مسترد کردیا او رکہاکہ وہ کانگریس میں ہی رہیں گے۔

ریاست میں منعقد ہوئے حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی اظہر الدین کے متعلق اس طرح کی خبریں ائیں تھیں کہ اظہر الدین یا تو حیدرآباد یاپھر سکندر آبا د پارلیمانی حلقے سے مجوزہ لوک سبھا الیکشن 2019کے لئے کانگریس کے امیدوار رہیں گے ۔

سرکاری طور پر اس طرح کی خبروں پر اب تک کوئی مہر نہیں لگی ہے ۔ تاہم ایک روز قابل ممبئی کانگریس کمیٹی کے صدر سنجے نروپم نے اس کی توثیق کی ہے کہ اظہر ممبئی سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں۔نرپم نے کہاکہ ’’ اظہر الدین نے اپنی خواہش کے متعلق مجھ سے بات کی ہے۔

یہ کانگریس کی قیادت کا کام ہے جس کو اس پر فیصلہ لینا ہے‘‘۔