چٹگانگ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری پہلے ٹسٹ میچ کے آج تیسرے روز سابق پاکستانی کپتان اظہر علی کو تاج الاسلام نے ’’گولڈن ڈک‘‘ (پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوجانا) پر پویلین لوٹا دیا۔ اظہر علی ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے والے تیسرے بیاٹر بن گئے ہیں۔ سابق کپتان اب تک 17 بار ڈک (0) پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ ریڈ بال کرکٹ میں بغیر کوئی رن بنائے سب سے زیادہ آؤٹ ہونے والوں میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے مائیک آتھرٹن ہیں جو 210 اننگز میں 20 بار صفر پر پویلین واپس ہوئے۔ اس فہرست میں سری لنکا کے مارون اٹاپٹو کا دوسرا نمبر ہے۔ وہ 143 اننگز میں 17 بار صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی بھی 17 بار کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ تاہم ان کی اننگز کی تعداد 156 ہے۔