اعظم خان نے یوپی انتخابات میں مہم چلانے کے لئے عبوری ضمانت کی مانگ پر مشتمل درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی

,

   

نئی دہلی۔ سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم حان نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں مہم کے لئے عبوری ضمانت کی مانگ پر مشتمل ایک درخوات سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

خان نے اپنی درخواست میں کہاکہ ریاست نے تمام دستیاب ذرائع کاا ستعمال کرتے ہوئے ان کی تین ضمانتوں کی درخواستوں کو موخر کرنے کے لئے زورلگایاہے تاکہ درخواست گذار کو 10فبروری سے اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے سے روک سکے او رانہیں اس دوران جیل میں رکھا جائے اور وہ پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے قاصر رہیں۔

اپنی درخواست ضمانت میں اعظم خان نے اس بات کا بھی ذکر کیاکہ ان کا مختلف معاملات میں ملزم کے طور پر نام شامل کیاگیاہے اس کے باوجود مذکورہ درخواست گذار دیگر زیر التوا معاملات جو ان کے خلاف ہیں میں ضمانت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تین مجرمانہ معاملات میں وہ ضمانت حاصل کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ تمام دستیاب ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر ان تین معاملات میں کاروائی کو ریاست نے موخر کیاہے۔

سیتا پور جیل میں فبروری 2020سے خان بند ہیں کیونکہ ان پر بے شمار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اترپردیش میں سات مراحل میں اسمبلی انتخابات کا انعقادعمل میں لایاجارہا ہے جس کی شروعات10فبروری سے ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 10مارچ کومقرر ہے۔