اعظم خان کی گرفتاری کی جھوٹی خبر پھیلانے پر ایک کے خلاف مقدمہ درج

,

   

رام پور۔جواہر یونیورسٹی سے سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی گرفتاری کے متعلق مبینہ فرضی خبر پھیلانے والے ایک شخص کے خلاف ایف ائی آرد رج کر لی گئی ہے۔

نعمان خان کی شکایتپر پیر کے روز ائی پی سی کی دفعہ505(2)کے علاوہ ائی ٹی ایکٹ کے دفعہ 66کے تحت ایک ایف ائی آر درج کی گئی تھی۔

نعمان خان نے الزام لگایا کہ فیضان خان نامی شخص نے واٹس ایپ گروپ جس کا وہ ممبر ہے اس میں اعظم خان کی گرفتاری کے متعلق خبر پھیلائی۔

مذکورہ ایس پی لیڈر جوکہ جواہریونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں کے خلاف غیر قانونی قبضے‘

بھینسوں او ربکریوں کے علاوہ کتابوں اور مجسمہ اور برقی کی چوری کے 54مقدمات درج ہیں