اعظم خان کے گڑھ میں کھلا کمل، سوار اسمبلی سیٹ سے بی جے پی اتحاد کے امیدوار نے درج کی جیت

   

رامپور:خان اور ان کے خاندان کو یوپی کے رام پور پارلیمانی حلقہ کی سوار اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی رکنیت رد ہونے کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی جے پی اتحاد سے اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد نے سماج وادی پارٹی کی انورادھا چودھری کو شکست دی۔ شفیق احمد 8884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔رام پور صدر سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے اتحاد کے امیدوار کی جیت کے بعد کہا کہ اعظم خان کی دہشت سے رام پور آزاد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک شکست اعظم خان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ آکاش سکسینہ نے کہا کہ اعظم خان جن کے پاس ووٹ کا حق نہیں ہے انہیں ملک چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے