اعظم پورہ میں ’ کرکٹ بیاٹ ‘ کے ذریعہ بدلاؤ کی لہر

   

ایم بی ٹی سے اسماء خاتون کی مقابلہ آرائی ، امجد اللہ خاں خالد کی سرگرم مہم
حیدرآباد :۔ پرانے شہر کے علاقہ اعظم پورہ کی عوام کرکٹ بیاٹ کے ذریعہ بدلاؤ پر یقین رکھتے ہیں ۔ امجد اللہ خاں خالد جو مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان ہیں اور اپنی بے باک اور قائدانہ صلاحیتوں کے لیے شہرت رکھتے ہیں ۔ اس علاقہ سے ایم بی ٹی امیدوار کی کامیابی کے لیے سرگرم رول ادا کررہے ہیں ۔ اعظم پورہ حلقہ سے انہوں نے سابق میں نمائندگی کی تھی ۔ اور مقامی عوام اس دور کے منتظر ہیں جب امجد اللہ خاں ان کی نمائندگی کرتے تھے حالانکہ وہ ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں اور عوامی مسائل پر جدوجہد کے لیے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔ بلدی مسائل ہوں یا پھر برقی و پانی کے سرکاری عہدیداروں کی مبینہ ہراسانی ہو یا پھر پولیس کی زیادتی اکیلے عوام کے لیے میدان میں آنے کا ان کا ہنر ان کی شناخت ہے ۔ نڈر بے باکی اور ارباب مجاز کی لاپرواہی پر ان کا گریباں پکڑنا عوام کی خاطر کی بھی نا انصافی کے خلاف الجھنا ان کی خاص خوبی تصور کی جاتی ہے ۔ اب امجد اللہ خاں گذشتہ چند دنوں سے بیمار ، بے سہارا ، بے یار و مددگار پریشان حال عوام کے لیے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ مدد کررہے ہیں ۔ اعظم پورہ حلقہ سے ایم بی ٹی کی امیدوار اسماء خاتون مقابلہ کررہی ہیں

اور اس امیدوار کی کامیابی کے لیے علاقہ کی عوام بے چینی سے منتظر ہیں ۔ اس سلسلہ میں اعظم پورہ کی عوام نے امجد اللہ خاں خالد کی نمائندگی کو علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری قرار دیا ہے ۔ اور عوام کا کہنا ہے کہ انہیں رائے دہی کی تاریخ کا بے چینی سے انتظار ہے ۔ مجلس بچاؤ تحریک کا پارٹی کیڈر ایم بی ٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات جدوجہد کررہا ہے ۔ بالخصوص اعظم پورہ سے ایم بی ٹی کی کامیابی پورے شہر کے لیے ضروری تصور کی جارہی ہے چونکہ امجد اللہ خاں خالد کے لیے شہر حیدرآباد کا ہر حصہ اعظم پورہ جیسا مانا جاتا ہے وہ کسی بھی علاقہ میں عوامی تکالیف اور مصائب پر آواز بلند کرتے ہوئے پہونچ جاتے ہیں ۔ اور وقت اور حالات کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے ۔ چالانات کے ذریعہ ٹریفک پولیس کی مبینہ ہراسانی ہو یا پھر بلدی و دیگر محکمہ کی ظلم و زیادتی ہو یا پھر غیر مجاز اقدامات ہوں یا پھر غیر قانونی گرفتاریاں ہو ۔ امجد اللہ خاں خالد اپنے وجود کا احساس دلاتے ہیں ۔ رات دن کی پرواہ نہیں کرتے ان کی ایسی خوبیوں کے سبب شہر کی عوام ایم بی ٹی کی کامیابی کو ضروری تصور کرتے ہیں اور اعظم پورہ کی عوام سے انہیں کامیاب بنانے کی خواہش کررہے ہیں ۔۔