آگرہ۔ اترپردیش کے اعلی تعلیمات کے وزیر یوگیندر اپادھیائے کو ان کے ہی شر کے ایک اعلی تعلیمی ادارے میں داخلہ نہ مل پانے کی وجہ سے ہفتہ کو انہیں ادارے میں پروگرام کا افتتاح کئے بغیر ہی ناراض ہوکر واپس لوٹنا پڑا۔ یہ واقعہ شہر کے معروف تعلیمی ادارے آگرہ کالج میں پیش آیا۔ کالج کے آڈیٹوریم میں ڈرائنگ ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس کا افتتاح کرنے کے لئے اعلی تعلیمات کے وزیر یوگیندر اپادھیائے پہنچے تھے ۔ کالج کے مین گیت پر ہی ان کی گاڑی کو روک دیا گیا۔ موصول اطلاع کے مطابق اپادھیائے گیت پر ہی تقریبا10منٹ تک کھڑے رہے ۔ ان کی گاڑی کو کالج میں داخلہ نہ ملنے سے ناراض ہو کر وہ پروگرام کا افتتاح کئے بغیر ہی لوٹ گئے ۔ وزیر کے لوٹنے کی خبر جیسے ہی پروگرام آرگنائزرس کو ملی تو وہاں افراتفری مچ گئی۔ آرگنائزر دوڑ کر گیٹ تک پہنچے لیکن تب تک وزیر واپس لوٹ چکے تھے ۔