افسانوی موسیقی قیام نہیں رہے۔ویڈیو

,

   

ممبئی قومی ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ کے موسیقی کار محمد ظاہر ہاشمی جو قیام کے نام سے موسیقی کی دنیا میں مشہورتھے پیر کے روز ایک خانگی اسپتال میں 92سال کی عمر میں علاج کے دوران فوت ہوگئے۔

مذکورہ افسانوی موسیقی کار نے پچھلی رات9:30بجے جوہو کے سوجایا اسپتال میں آخری سانس لی‘ جہاں پر پچھلے کچھ دنوں سے ان کا علاج کیاجارہاتھا۔

قیام جی ٹرسٹ کے ترجمان پریتم شرما نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

YouTube video

وزیر اعظم نریندر مودی نے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔ انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ افسانوی موسیقی کار کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

لتا منگیشکر نے ٹوئٹ میں کہاکہ ”عظیم موسیقی کار اور بہت ہی نیک انسان قیام صاحب آج ہماری بیچ نہیں رہے۔ یہ سن کر مجھے اتنا دکھ ہوا جو میں بیان نہیں کرسکتی۔

قیام صاحب کے ساتھ سنگیت کے ایک دور کا خاتمہ ہوا ہے۔ میں ان کو دل کی گہرائیوں سے خراج پیش کرتی ہوں“

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزیدکہاکہ ”قیام صاحب مجھے اپنی چھوٹی بہن مانتے تھے۔

وہ میرے لئے اپنی خاص پسند کے گانے بناتے تھے۔

ان کے ساتھ کام کرتے وقت اچھالگتا تھا اور وہ تھوڑا ڈرا بھی لگتا تھا کہ کیونکہ وہ کافی پیشہ وارانہ انداز اختیار کرتے تھے۔

ان کی شاعری کی سمجھ کافی متاثر کن تھی“۔موسیقی کار سلیم مرچنٹ نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے رنج وغم کا اظہا رکیا۔

پسماندگان میں اہلیہ جگجیت کور شامل ہیں

YouTube video

بالی ووڈ کی مشہور فلمیں ”کبھی کبھی‘ ترشول‘ رضیہ سلطان‘ نوری اور امراؤ جان“ جیسی مشہور فلموں میں موسیقی کا قیام کو اعزاز حاصل ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے میناکماری کے البم کے لئے بھی موسیقی۔

قومی‘ سنگیت ناٹک اکیڈیمی ایوارڈ اور پدما بھوشن ایوارڈ یافتہ قیام کو جوہو سوجویا اسپتال میں پھیپھڑوں میں انفکشن کی شکایت کے بعد علاج کے لئے داخل کیاگیا تھا‘

ترجمان پریتم نے اس بات کی جانکاری دی ہے

انہیں قومی ایوارڈ کے علاوہ فلم فیئر ایوارڈ سے بھی ان کی فلم ”امراؤ جان“ کے لئے نوازا گیاتھا جس میں ریکھا‘ نصیر الدین شاہ اور فاروق شیخ نے اداکاری کی تھی۔

پاؤں پڑوں تورے شیام‘ بریج میں لوٹ چلاؤ اورغضب کیاتیرے وادے پر اعتبار کیاجیسے غیر فلمی گانوں میں بھی انہیں کافی شہریت ملی تھی