نئی دہلی: رمضان المبارک کے مہینہ میں افطار کا ایک الگ ہی لطف ہوتا ہے ۔اس ماہ مقدس میں رزق کی فروانی ہوتی ہے ۔اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں خاندان اور برادری کے لوگ ایک جگہ جمع ہوکر نہ صرف افطار کرتے ہے ں بلکہ دوسروں کو بھی اس میں شریک کرتے ہیں۔اسی سلسلے میں پیش قدمی کرتے ہوئے اور گنگاجمنی تہذیب اور فرقہ وارانہ اتحاد کے جذبے کوفروغ دینے کے لئے باربی کیو نیشن نے رضاکار تنظیم‘خوشیاں’دہلی کے اشتراک سے غریب بچوں کے لئے شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا ، جس میں ان پسماندہ اور محروم بچوں کی پرتکلف اور شاندار ضیافت کی گئی۔ افطار سے قبل ان بچوں کے لئے ڈرائنگ کمپٹیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بہتر کارکردگی کے حامل بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات سے نوازا گیا۔باربی کیو نیشن نے رمضان کا جشن منانے کے لیے اپنے ریستورانوں میں جاری رمضان ایکسٹراویگنزا فوڈ فیسٹ کے ایک حصے کے طور پر خصوصی پہل کے تحت بنگلورو، نئی دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور حیدرآباد میں این جی اوز کے پسماندہ اور غریب بچوں کے ساتھ افطار منائی۔