افغانستان:منی بس بم دھماکہ تین مسافروں کی موت ،پانچ زخمی

   

ہرات : افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ایک منی بس کے دھماکہ خیز مواد کی زد میں آنے سے تین مسافروں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرہاد نے جمعرات کو بتایا کہ ہرات شہر کے حاجی عباس علاقہ میں بدھ کی شب ایک منی بس بم کی زد میں آگئی جس سے تین مسافروں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔