قندھار۔ جمعہ کی نماز کے دوران افغانستان کے جنوبی صوبہ کے شہر قند ھار میں دھماکہ کے بعد متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ مقامی رپورٹس کے بموجب یہ دھماکہ امام بارگاہ مسجد میں پیش آیاجس کا تعلق شیعہ کمیونٹی ہے۔
افغانستان کی ٹولو نیوز نے خبر دی ہے کہ مرنے والی کی تعداد بہت ہے۔ عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے ٹولو نیوز نے خبر دی ہے کہ مذکورہ بم حملے میں 16لوگ ہلاک جبکہ 40کے قریب دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی افغانستان میں ایک شیعہ مسجد پر بم حملہ جس میں درجنوں عبادت کرنے والے مارے گئے تھے کا واقعہ پیش آنے کے ایک ہفتہ بعد یہ حملہ پیش آیاہے۔شمالی شہر دھماکے میں کم از کم 50لوگوں کی ہلاکت اور100سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری دعوۃ اسلامی نے قبول کی تھی۔