افغانستان۔ کابل میں 4.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے

,

   

زلزلہ 10کیلو میٹر کی گہرائی میں آیا
کابل۔ نیشنل سنٹر(این سی ایس) برائے سیسمالوجی کے مطابق چہارشنبہ کے روز افغانستان میں ایسٹ کابل سے 85کیلومیٹر 4.3شدت کے زلزلے کا ایک جھٹکا پیش آیاہے۔

اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر بات کرتے ہوئے این سی ایس نے کہاکہ زلزلہ10کیلو میٹر گہرائی میں آیاہے۔ نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی نے ٹوئٹ کیاکہ ”4.3شدت سے زلزلے کا جھٹکا 29-03-2023کے روز ائی ایس ٹی05:49:06ایل اے ٹی34.45اور لانگ 70.13گہرائی 10کے ایم مقام افغانستان ای کابل85کیلو میٹر“۔


مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اس سے قبل پیر کے روز افغانستان میں تاکھار صوبہ جنوب میں 25کیلومیٹر پر 4.2شدت سے ایک زلزلے کا جھٹکاریکٹر اسکیل پر درج کیاگیاتھاجس کی جانکاری امریکہ جیولوجیکل سروے(یو ایس جی ایس) نے دی ہے

۔ یو ایس جی ایس کے مطابق یہ زلزلہ ایک گہرائی 124.1کے ایم کے ساتھ 04-53-29(یو ٹی+05:30) کو پیش کیا۔ بالترتیب اس کا مرکز36.345ڈگری این اور 69.912ڈگری ایسٹ پایاگیاہے۔