کابل : طالبان نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے افغانستان کا ناٹو کے ایک اہم غیر رکن اتحادی کا درجہ ختم کرنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں اس سے کوئی افسوس نہیں ہے۔صدر جو بائیڈن نے چہارشنبہ کے روز کانگریس کے نام ایک خط میں افغانستان کے ناٹو کے ایک غیر رکن اتحادی ( نان ناٹو الائی) کا درجہ واپس لینے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صدر بائیڈن کے اس فیصلے پر ٹویٹر پر ردعمل میں کہا کہ افغانستان کو ناٹو کے غیر رکن اتحادی ہونے کا پہلے بھی کوئی فائدہ حاصل نہیں تھا۔امریکہ نے سال 2012 میں افغانستان کو یہ حیثیت دی تھی جس کے بعد کابل اور واشنگٹن کے درمیان تجارت اور دفاع میں تعلقات استوار کرنے کی بنیاد پڑی تھی۔