افغانستان : فضائی حملہ میں16طالبان ہلاک

,

   

فراہ(افغانستان)، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے فرح صوبے میں افغانستان فضائیہ کے ہوائی حملے میں طالبان کے 16 لڑاکے ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ جمعہ کی صبح صوبے کے فرح شہر کے باہر واقع دیہاک گاؤں میں فضائیہ کے ہوائی حملے سے پہلے طالبان نے جانچ چوکیوں کو اڑانے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مقامی فوجی افسران کی خفیہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اس دوران سیکورٹی فورسز کے جوان اور شہریوں کو کائی نقصان نہیں ہوا ہے ۔پولیس افسر کے مطابق مارے گئے لڑاکے میں طالبان کا ایک ڈویژنل کمانڈر رضا محمد بھی شامل ہے۔ طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے