افغانستان مدرسہ میں بم دھماکہ، 10 افراد زخمی

   

کابل: افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ایک مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا کی جانب سے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ گزشتہ رات ضلع رودت میں واقع ایک مدرسہ میں ہوا۔ دھماکہ بارودی مواد سے کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولس نے بتایا کہ اس واقعہ میں 8افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔