افغانستان میں تیز سیلاب نے لی 50لوگوں کی جان

,

   

وبہ ہیرات میں سب سے زیادہ متاثر بتایاجارہا ہے جہاں پر صوبہ میں 22لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
کابل۔ افغانستان ٹائمز نے خبر دی کہ مختلف صوبوں میں بھاری بارش کی تیز سیلاب کی صورت حال افغانستان میں پیدا کردی ہے اس کی وجہہ سے 50لوگوں کی جان گئی ہے۔

مملکتی وزرات برائے قومی آفات سماوی (ایس ایم این ڈی ایم) کے ترجمان تمیم اعظمی نے کہاکہ”بھاری بارش کی وجہہ سے سیلاب کا پانی کیچڑ میں تبدیل ہوکر 17صوبوں میں داخل ہوا ہے جس کی وجہہ سے 50لوگوں کی موت ہوگئی ہے“۔

افغانستان ٹائمز نے مذکورہ ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 15لوگ لاپتہ ہیں جبکہ دیگر 6لوگ شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔

چونکہ بھاری بارش کی وجہہ سے لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچاہے‘ انہوں نے کہاکہ 2450سے زائد مویشے پانی کی وجہہ سے مارے گئے ہیں اور460کے قریب خاندان بارش او رسیلات کی وجہہ سے بے گھر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ”مذکورہ آفات انتظامی کمیٹی نے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا کام شروع کیاگیاہے۔ متاثرہ خاندانوں میں کھانے اوردیگر اشیاء کی تقسیم کاکام جاری ہے“۔

انہوں نے اشارہ دیاکہ مہلوکین کے ہر خاندان کو 50,000افس(افغانستان کرنسی) اور 25000زخمیوں کو ہر صوبہ میں ادا کئے جائیں گے۔

صوبہ ہیرات میں سب سے زیادہ متاثر بتایاجارہا ہے جہاں پر صوبہ میں 22لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ہیرات کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ افغانستان ٹائمز کے بموجب صوبہ گھور ہے۔

بدک شان‘ میدا ن واردیک‘ بامیان‘ باگھلان‘ سامان گانگ‘ دیوکونڈی‘ کھوسٹ‘ فرح‘ پنج شیر‘ سرائے پل‘ بادگیز‘ اروزگان او رتاکھیر میں بھی سیلاب نے قہر مچایاہے