افغانستان میں حملے میں دو امریکی جوانوں کی موت،6 دیگر زخمی

,

   

کابل،9فروری(سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے نگرہار صوبے کے شیرزاد ضلع میں امریکی اور افغان سلامتی دستوں پر ہوئے حملے میں دو امریکی جوانوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔افغانستان میں امریکی فوج(یوایس ایف او آر اے )نے ایک بیان میں بتایا کہ افغانستان کے نگر ہار صوبے کے شیرزاد ضلع میں ہفتے کو ہوئے حملے میں امریکہ کے دو جوانوں کی موت ہوگئی ہے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔یوایس ایف او آر اے کے مطابق ایک امریکی میڈیکل سینٹر میں زخمی جوانوں کا علاج کیاجارہاہے ۔یوایس ایف او آراے نے کہا،‘‘ہم اس وقت حملے کے پیچھے کے مقصد کا پتہ لگارہے ہیں۔واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔’’امریکی فوج نے حملے میں مارے گئے دونوں جوانوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے ۔افغانستان کے وزارت دفاع نے اس حملے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیاہے اور نہ ہی افغان فوج کو اس سے وہئے نقصان کے سلسلے میں کوئی اطلاع دی ہے ۔