افغانستان میں طالبان کا اعلی کمانڈر ہلاک

   

کابل، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے قندوز صوبے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے تصادم میں طالبان کے ایک اعلی کمانڈر حبیب اللہ ناصری کو ہلاک کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہقندوز شہر کا باشندہ ناصری بہت نشان زد حملوں سمیت متعدد حملوں میں ملوث تھا۔افغان سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں آج صبح ناصری ہلاک ہوگیا۔حکام نے امید ظاہر کی کہ ناصری کے مارے جانے سے قندوز صوبے میں طالبان جنگجوؤں کو زبردست جھٹکا لگے گا۔قندوز شہر کے باہر گزشتہ ہفتے سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں اس کے بہت سے جنگجوؤں کے مارے جانے سے بحران کا سامنا کر نے والے طالبان گروپ نے اس واقعہ پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔