افغانستان میں فضائی حملے میں تین جنگجو ہلاک

   

فیض آباد، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے بدخشان صوبے کے ضلع نسائے میں طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے میں کم از کم تین جنگجو کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے جبکہ جنگجوؤں کے دو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔فوج نے ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں یہ اطلاع دی۔ ریلیز کے مطابق یہ حملے جمعہ کو کئے گئے تھے ۔تاجکستان کی سرحد سے متصل نسائے ضلع میں کچھ ماہ پہلے تک طالبان کا تسلط تھا۔ طالبان گروپ نے اس حملے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔