افغانستان میں قیام امن کیلئے کوشاں رہیں گے: پاکستان

   

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کو قیامِ امن کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کا یقین دلایا ہے۔ ایک بیان میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت کو طالبان کے ساتھ بات چیت کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد کے دورہ پر آئے افغانستان کی اعلی سطحی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے۔