افغانستان میں مارٹر دھماکہ، 7بچے ہلاک

   

کابل،15اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں مارٹر دھماکے سے کم ازکم 7 بچے ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔خبررساں ایجنسی کے مطابق صوبہ لغمان کے گورنر اسد اللہ نے بتایا کہ‘ ‘تحقیقات کی جاری ہے کہ بچوں کو مارٹربم کیسے ملا اور کیوں پھٹا؟’’انہوں نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام بچوں کی عمریں 15 برس سے کم ہیں۔صوبائی ہاسپٹل کے سربراہ عبدالمعروف جیلانی نے بتایا کہ ہاسپٹل میں 7 نعشیں اور 10 زخمی بچوں کو لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘‘صوبہ لغمان کے دارالحکومت مھترلام کے مضافات میں مارٹر بم پھٹا’’۔اس سے قبل 22 دسمبر کو افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں ایک بم دھماکے کی زد میں آکر تقریباً 8 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے تھے ۔5 سے 12 سال کی عمر کے بچے کھیل رہے تھے جب بم پھٹ گیا۔افغان ترجمان نے الزام لگایا تھا کہ طالبان صوبہ کے مختلف حصوں میں افغان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے سڑک پر بم نصب کرتے ہیں۔