افغانستان میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کو داڑھی رکھنے کی ہدایات

   

ننگرہار:افغان صوبے ننگرہار میں محکمہ تعلیم نے مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے اور خواتین ملازمین کو حجاب پہننے کی ہدایت کر دی۔ ننگرہارکے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے جاری حکم نامے میں مرد ملازمین کو’‘شریعت ‘کے مطابق داڑھی رکھنے اور باجماعت نماز اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خواتین ملازمین کو حجاب پہننے ی ہدایت کی گئی ہے،ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ملازمین کو خبردارکیا ہے کہ حکم نامے پر عمل نہ کرنے پر ملازمت سے برخاست کیا جاسکتا ہے۔