افغانستان میں میزائل حملے میں 24 عسکریت پسند ہلاک

   

قندھار۔20 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی صوبہ ارزگان میں گائیڈیڈ میزائل حملے میں کم از کم طالبان کے 24 عسکریت پسند ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ افغان فوج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا،خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر صوبہ ارزگان کے خاص ضلع ارزگان میں میزائل سے کئے گئے حملے میں طالبان کے 24 عسکریت پسند ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔بیان میں اس بات کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے کہ اس حملے کو ناٹو کی قیادت والے اتحادی فوج نے یا پھر افغان فوج نے انجام دیا۔