افغانستان میں پانچ طالبان ،داعش جنگجو ہلاک

   

کابل،20فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے تین صوبوں میں پچھلے 24گھنٹے کے دوران فوج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں طالبان اور داعش کے خراسان گروپ کے پانچ جنگجو مارے گئے ۔خمہ نیوز ایجنسی نے فوجی افسروں کے حوالے سے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ہیلمنڈ صوبے میں کئے گئے فضائی حملے میں تین طالبانی جنگجو مارے گئے ۔کنار صوبے میں کئے گئے فضائی حملے میں داعش گروپ کے ایک جنگجو کو مارا گیا جبکہ غزنی صوبے میں کئے گئے حملے میں طالبان کا ایک اور جنگجو مارا گیا۔ان حملوں کے سلسلے میں طالبان گروپ یا داعش میں سے کسی نے بھی اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاہے ۔