افغانستان میں 99 لاکھ بچوں کو پولیوپلائے گئے

   

کابل: افغانستان میں ملک گیر پولیو ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نگران حکومت کی وزارت صحت عامہ نے پیر کو کہا کہ 2022 میں چوتھی پولیو ویکسی نیشن مہم کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے 99 لاکھ بچوں کو قطرے پلانا ہے۔بیان کے مطابق تازہ ترین مہم اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ہنگامی فنڈ برائے اطفال اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیئے جائینگے۔اس ایشیائی ملک میں 2022 کے دوران اب تک پولیو کا ایک مثبت کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔افغانستان اور اس کا پڑوسی پاکستان دنیا کے وہ 2 ممالک ہیں جہاں ہر سال پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔