افغانستان نے نیدرلینڈس کو ہرایا

   

لکھنؤ : افغانستان نے ورلڈ کپ میں آج اپنی چوتھی جیت درج کرائی اور نیدرلینڈس کو 7 وکٹس سے شکست دیدی ۔ ہالینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف179 رنز بنائے ۔ محمد نبی نے 3/28 کی شاندار بولنگ کی ۔ افغان ٹیم نے جوابی اننگز میں 181/3 کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔ محمد نبی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ افغانستان کے اب دو مقابلے آسٹریلیا اور جنوبی آفریقہ کے خلاف ہیں ۔