افغانستان کو بغیر نیٹو رکنیت کے اہم اتحادی کے درجہ سے خارج کر دیا جائے گا: بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ افغانستان کو” بغیر نیٹو رکنیت کے اہم اتحادی” کے اسٹیٹس سے خارج کر دیا جائے گا۔بائیڈن نے اسمبلی اسپیکر نینسی پیلوسی کومراسلہ بھیج کر مذکورہ فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔مراسلے میں بائیڈن نے کہا ہے کہ میں آپ کو اپنے”1961 کے قانون برائے خارجہ امداد کی شق نمبر 571 کی رْو سے، افغانستان کو ” بغیر نیٹو رکنیت کے اہم اتحادی” کے اسٹیٹس سے خارج کرنے کے ارادے سے آگاہ کر رہا ہوں۔افغانستان کو 2012 میں امریکہ کے 44 ویں صدر باراک اوباما کی طرف سے “بغیر نیٹو رکنیت کے اہم اتحادی” کے طور پر قبول کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکہ اس وقت تک 20 ممالک کو ” بغیر نیٹو رکنیت کے اہم اتحادی ” کی حیثیت دے چکا ہے۔ملک میں پہلی دفعہ1987 میں صدر رونلڈ ریگن نے آسٹریلیا، مصر، اسرائیل، جاپان اور جنوبی کوریا کو یہ حیثیت دی گئی تھی۔خلیجی علاقے میں سب سے پہلے بحرین اور کویت کو سابقہ امریکی صدور میں سے جارج بش نے اسکٹیگری میں شامل کیا۔اس کیٹگری میں شامل ہونے والے حالیہ ممالک قطر اور کولمبیا ہیں جنہیں صدر جو بائیڈن نے یہ حیثیت دی ہے۔