افغانستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ نہ بنانے کا تیقن دیا جائے: بلنکن

   

واشنگٹن : امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یقینی بنانا ہو گا کہ افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔ جاری کیے گئے بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے کالعدم القاعدہ برِصغیر اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم القاعدہ برِصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحییٰ کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم القاعدہ برصغیر کے ریکروٹنگ محمد معروف اور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے قاری امجد بھی دہشت گرد قرار دیے گئے ہیں۔