افغانستان کو ہندوستان سے طبی سامان کی کھیپ روانہ کابل میں ڈبلیوایچ او کے نمائندوں کے حوالے

   

نئی دہلی: ہندوستان نے افغانستان میں چیلنجنگ انسانی صورتحال کے پیش نظرطبی سامان کی ایک کھیپ ہفتے کو کابل کام ایئر طیارے سے بھیجی ہے۔ طبی سامان کی کھیپ کام ایئر کے خصوصی طیارے کے ذریعے بھیجی گئی ہے، جس سے جمعہ کو 10 ہندوستانی اور 94 افغانستانی مسافر نئی دہلی آئے تھی۔ ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ادویات کابل میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) کے نمائندوں کو سونپی جائے گی اور اس شہر کے اندرا گاندھی چلڈرن اسپتال میں تقسیم کی جائیں گی۔ہندوستانی حکومت کی مدد سے جمعہ کو 10 ہندوستانیوں اور افغان اقلیتی برادری کے اراکین سمیت 94 افغان باشندوں کو کام ایئر کے خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی لایا گیا۔ اقلیتی برادری کے ارکان اپنے ساتھ گورو گرنتھ صاحب کے دو نسخے اور کچھ قدیم ہندو نسخے لے کر آئے تھے۔ ’آپریشن دیوی شکتی‘ کے تحت اب تک کل 669 افراد کو افغانستان سے نکالا گیا ہے۔ ان میں 448 ہندوستانیوں اور افغان ہندو/سکھ اقلیتی برادی کے اراکین سمیت 206 افغانستانی شامل ہیں۔